16 جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

01:49 PM, 13 Jan, 2026

اسلام آباد :عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی کی توقع ہے۔ ذرائع کے مطابق 16 جنوری سے درج ذیل کمی متوقع ہے

پٹرول: فی لیٹر 4 روپے 59 پیسے،ہائی اسپیڈ ڈیزل: فی لیٹر 2 روپے 70 پیسے،مٹی کا تیل: فی لیٹر 1 روپے 82 پیسے،لائٹ ڈیزل آئل: فی لیٹر 2 روپے 8 پیسے  کمی کی بات کی جارہی ہے۔

اوگرا نے قیمتوں میں ردوبدل کے لیے ورکنگ مکمل کر لی ہے اور 14 جنوری کو یہ پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی جائے گی۔ وزارت خزانہ سے مشاورت کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

مزیدخبریں