پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کا بائیکاٹ ختم کر دیا، موٹر وے منصوبے پر فنڈنگ پر بحث

12:12 PM, 13 Jan, 2026

اسلام آباد:سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، جس میں پیپلز پارٹی نے اپنا بائیکاٹ ختم کر کے شرکت کی۔

اجلاس میں لاہور-بہاولنگر موٹر وے منصوبے پر 465 ارب روپے خرچ کرنے کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا گیا۔ یہ نوٹس پیپلز پارٹی کے سید نوید قمر نے پیش کیا اور کہا کہ وفاقی حکومت کے فنڈز کے منتقل ہونے پر تشویش پائی جاتی ہے۔

وزیر مملکت ارمغان سبحانی نے وضاحت کی کہ اس منصوبے پر پی ایس ڈی پی (پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام) سے کوئی فنڈز خرچ نہیں کیے جا رہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما آغا رفیع اللہ نے اسمبلی میں کہا کہ حکومت ایک دن آرڈیننس جاری کرتی ہے اور اگلے دن احتجاج کے بعد اسے واپس لے لیتی ہے، اور نالائق ٹیم کے ساتھ کام نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شفافیت اور موثر حکمت عملی کے بغیر بڑے ترقیاتی منصوبے متاثر ہو سکتے ہیں۔

مزیدخبریں