اسلام آباد:صدرِ مملکت آصف علی زرداری آج بحرین کے چار روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ اس موقع پر صدر مملکت کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ہوگا جو مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے سے متعلق امور پر بات چیت کرے گا۔
ذرائع کے مطابق دورے کے دوران صدر آصف علی زرداری کی بحرینی قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں، جن میں پاک بحرین تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی مفادات سے متعلق معاملات زیرِ غور آئیں گے۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہونے کی توقع ہے۔