وزیراعلیٰ کا چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام یا قیمتی انسانی جانوں کو بچانے کا کارنامہ

09:04 AM, 14 Feb, 2026

تحریر:سیدحمادرضابخاری 


آج ایسے حقائق عوام کے سامنے رکھوں گا کہ دل دہل جائے گا۔یہ معصوم بچے جو کسی بھی مہذب اور ترقی پسند معاشرے کی ضمانت ہواکرتے ہیں کئی دہائیوں سے صرف اس لئے اللہ کو پیارے ہو جاتے تھے کہ ان کے لئے علاج معالجہ کی بہترسہولیات میسرنہ تھیں اور اگر میسرتھیں تو اس قدر مہنگے داموں میسرتھیں کہ والدین کیلئے ان اخراجات کو برداشت کرنا ناممکن تھا اور وہ اپنی آنکھوں کے سامنے اپنے لخت جگرکو بے بسی کے عالم میں جان دیتے ہوئے دیکھنے پر مجبورتھے۔جی ہاں میں بات کررہاہوں پیدائشی طورپر دل میں سراخ کی بیماری میں مبتلا ہونے والے معصوم بچوں کی۔یہ اعدادوشماربتاتے ہوئے آب دیدہ ہو رہاہوں کہ پاکستان میں ہر سال50ہزار بچے دل کی مختلف بیماریوں کے ساتھ پیداہوتے ہیں۔ایسے معصوم بچوں کے والدین کے پاس علاج معالجہ کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہوتی۔
    اللہ بھلا کرے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا جس کے دل میں ان بچوں کے علاج معالجہ کا خیال آیا۔انہوںنے اپنے عمل سے یہ ثابت کیا ہے کہ دل میں عوام کا دردہو اور خداکے حضورسرخرو ہونا ہو تو اس اندازمیں عوام کی خدمت کا سفر شروع کرتے ہیں۔اس تاریخی منصوبے کی شروعات کا جہاں کریڈٹ وزیراعلیٰ کو دیناچاہئے وہیں وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق،ہیلتھ اکانومسٹ ڈاکٹرمحمد عدنان خان،چیئرمین وزیراعلیٰ پنجاب ایڈوائزر ی کمیٹی برائے امراض قلب،مشیر صحت پنجاب ڈاکٹراظہرمحمودکیانی،سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود،وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈہیلتھ سائنسزپروفیسرڈاکٹرمسعودصادق اور سی ای اوپنجاب ہیلتھ انشی ایٹومینجمنٹ کمپنی ڈاکٹرعلی رزاق بھی خراج تحسین کے حق دار اورمستحق ہیں۔
    آج سے 18ماہ پہلے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے سامنے پیدائشی طورپردل میں سوراخ کی بیماری میں مبتلامعصوم بچوں کی سرجریزکیلئے15ہزار سے زائد کی ویٹنگ لسٹ پیش کی گئی تو انہوں نے فوری طورپر ایک خصوصی پروگرام ”چیف منسٹرزچلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام“شروع کرنے کی ہدایت کی۔پراجیکٹ کی کل لاگت 3ارب روپے رکھی گئی جس کی مریم نوازشریف نے فوری طورپرمنظوری دے دی۔ اس پروگرام کو وزیر اعلیٰ ہارٹ سرجری پروگرام کی بجائے معصوم بچوں کی قیمتی زندگیاں بچانے کا پروگرام کہنے میں کوئی عارنہ ہوگی۔اب تک الحمداللہ پیدائشی طور پر دل میںسوراخ کی بیماری میں مبتلا 10300 سے زائد معصوم بچوں کی اربوں روپوں سے بالکل مفت ہارٹ سرجریز مکمل کی جا چکی ہیں۔
    چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت اب تک خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے 425، آزاد کشمیر سے 250، اسلام آباد سے 107، بلوچستان سے 28، گلگت بلتستان 34 جبکہ سندھ سے تعلق رکھنے والے 27 بچوں کی بالکل مفت کارڈیک سرجریزکی جا چکی ہیں۔اس پروگرام کی سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ ویٹنگ لسٹ کو کم سے کم کرنے کیلئے پنجاب کے 6سرکاری چلڈرن ہسپتالوں کے علاوہ 12دیگرنجی چلڈرن ہسپتالوں کو بھی شامل کیاگیاہے تاکہ معصوم بچوں کی ہارٹ سرجریزمیں کسی قسم کی تاخیرنہ ہو اور ان کے والدین کو مزیدکسی امتحان اور تکلیف سے نہ گزرناپڑے۔
    اس پروگرام کا ایک اہم پہلو بین الصوبائی ہم آہنگی اور مساوی انسانی خدمت کا جذبہ ہے۔ مختلف صوبوں اور علاقوں سے آنے والے بچوں کا بلاامتیاز علاج اس بات کا ثبوت ہے کہ صحت کے میدان میں سیاسی و جغرافیائی حدود سے بالاتر ہو کر انسانیت کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ 
    چلڈرن ہسپتال لاہورمیں اس حوالہ سے ایک شاندار تقریب کا انعقادکیاگیاجس کی مہمان خصوصی خود وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف تھیں۔تقریب میں سینئروزیرمریم اورنگزیب،صوبائی وزیرصحت و ایمرجنسی سروسزپنجاب خواجہ سلمان رفیق،صوبائی وزیرصحت و آبادی خواجہ عمران نذیر،حنا پرویز بٹ،سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود،سیکرٹری محکمہ صحت و آبادی نادیہ ثاقب،ہیلتھ اکانومسٹ ڈاکٹرمحمد عدنان خان،چیئرمین وزیراعلیٰ پنجاب ایڈوائزر ی کمیٹی برائے امراض قلب ڈاکٹرفرقد عالمگیر،وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈہیلتھ سائنسزپروفیسرڈاکٹرمسعودصادق،بورڈممبرڈاکٹرشجاعت علی،سابق ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹرزاہدپرویز اور سی ای اوپنجاب ہیلتھ انشی ایٹومینجمنٹ کمپنی ڈاکٹرعلی رزاق سمیت دیگر حکام موجودتھے۔
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہاکہ میر ے آج کے مہمانان خصوصی وہ بچے جن کی سرجری ہوئی ہے اور ان کی والدین جوآج یہاں پر موجود ہیں۔ اس وقت میرے دل کی کیا کیفیت ہے ابھی نیچے بیٹھ کے میں نے جو ماو¿ں کی کہانیاں سنی ہیں بچوں کے بارے میں جو بات چیت ہوئی ہے میرے پاس وہ الفاظ نہیں ہیں کہ میں اپنے جو احساسات ہیں ان کو لفظوں میں بیان کر سکوں۔ میرا دل اللہ تعالی کے آگے سجدہ ریز ہے۔ میں جتنا اللہ تعالی کا شکر ادا کروں کم ہے۔ 
 مارچ میں ایک ہزار بستروں پر مشتمل ایک نیا چلڈرن ہاسپٹل لاہور میں شروع کرنے جا رہے ہیں۔ نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں وہ ہسپتال بنانے جا رہے ہیں جس میں ان بیماریوں کا علاج موجود ہوگا جن بیماریوں کا علاج پاکستان میں نہیں ہے اور جن کے علاج کا انتظار کرتے کرتے لوگ اللہ تعالی کو پیارے ہو جاتے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ برسوں میں اس پروگرام کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا، جدید کارڈیک سینٹرز قائم کیے جائیں گے اور بچوں کی بروقت تشخیص کے لیے اسکریننگ نظام کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی بچے کی جان مالی مجبوری کے باعث خطرے میں نہیں پڑنے دی جائے گی۔
    صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر کہاکہ آج بڑا خوشی کا دن ہے۔آج 10 ہزار 331 معصوم بچوں کی سرجری پروسیجرزمکمل کر چکے ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب پورے پنجاب کے لئے شبانہ روز محنت کر رہی ہیں لوگوں کی خدمت کر رہی ہیں اور شعبہ صحت ان کی اولین ترجیح ہے۔یہاں پر بیٹھی ہماری پوری ٹیم دن رات کام کر رہی ہے۔ میری لیڈر وزیراعلی پنجاب جس طرح کمٹمنٹ اور جذبے، شفقت اورو ادراک کے ساتھ دانش کے ساتھ اپنی خدمت کر رہی ہیں۔ سی ایم صاحبہ کا شکریہ اداکرتے ہیں کہ انہوں نے ایک ایسا متبر اور دیانتدار سیکرٹری عظمت محموددیا ہے جنہوں نے دن رات اس پہ محنت کی اور ان کے اہم کردار کے بغیر یہ منصوبہ کامیاب نہیں ہو سکتا تھا۔ڈاکٹر فرقد عالمگیر یہاں پر بیٹھے ہیں میرے بڑے بھائی ہیں بہت بڑا ان کا کردار ہے۔پروفیسر مسعود صادق کا بہت بڑا کردار ہے اور ڈاکٹر عدنان کا ان تینوں بھائیوں کی مدد کے بغیر یہ پروگرام ہونا ممکن نہیں تھا۔ ہمارے ایڈوائزراظہرمحمود کیانی بھی بیٹھے ہیں ہمارے ساتھ ان کی مسلسل رہنمائی رہتی ہے۔ رب العزت تقدیریں تقسیم کرتا ہے تو کچھ لوگوں کی تقدیر میں لوگوں کی خدمت رکھ دیتا ہے وہ مخلوق خدا کی خدمت 
کرتے ہیں اور مخلوق خدا کی خدمت ان کی زندگی کا ایک اعزاز بن جاتا ہے۔ الحمدللہ پنجاب کو ایک ایسی شخصیت لیڈ کر رہی ہیں کہ مخلوق خدا کی خدمت ان کا شعار ہے اور وہ اپنے والد اور چچا کو رول ماڈل بناتے ہوئے پنجاب کو آگے سے آگے لے کے جا رہی ہیں۔

مزیدخبریں