شہباز شریف کا طارق رحمان کو فون: 'پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان نئے باب کا آغاز'

09:43 PM, 13 Feb, 2026

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش کے عام انتخابات میں کلین سویپ کرنے والی جماعت 'بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی' (BNP) کے سربراہ طارق رحمان سے رابطہ کیا ہے۔ اس ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو ازسرِ نو بحال کرنے اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق، اس رابطے میں مستقبل کے سفارتی روڈ میپ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے طارق رحمان کو 212 نشستیں حاصل کر کے دو تہائی اکثریت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔
 دونوں رہنماؤں نے پاک بنگلہ تعلقات کی تاریخ کا تذکرہ کیا اور بیگم خالدہ ضیا کے دور میں ہونے والی ترقی کو سراہا۔وزیراعظم شہباز شریف نے نو منتخب بنگلہ دیشی قیادت کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت دی تاکہ مستقبل کے منصوبوں پر براہِ راست بات چیت ہو سکے۔

مزیدخبریں