کراچی: سپرہائی وے پر کاٹھور کے مقام پر قیامت خیز ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جہاں تیز رفتار آئل ٹینکر، مسافر بس اور متعدد کاریں آپس میں ٹکرا گئیں۔ اس لرزہ خیز حادثے نے 13 زندگیوں کے چراغ گل کر دیے جبکہ متعدد افراد زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں۔
حادثہ آئل ٹینکر اور مسافر بس کے درمیان ہوا، جس کی زد میں آکر دیگر چھوٹی گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں۔حادثے میں اب تک 13 اموات کی تصدیق ہوچکی ہے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل بتائے جاتے ہیں۔
زخمیوں کو کراچی کے بڑے ہسپتالوں (جناح اور عباسی شہید) منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
پولیس اور موٹروے حکام نے جائے وقوعہ کو سیل کر کے امدادی کام شروع کر دیے ہیں۔ آئل ٹینکر سے لیکیج کے خطرے کے پیشِ نظر فائر بریگیڈ کی ٹیمیں بھی موقع پر طلب کر لی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ آتشزدگی سے بچا جا سکے۔
سپرہائی وے حادثہ : کاٹھور کے قریب ہولناک تصادم، 13 جاں بحق، کئی زخمی
06:53 PM, 13 Feb, 2026