ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، مارکیٹ میں اچانک گراوٹ

05:28 PM, 13 Feb, 2026

کراچی: ملک بھر میں آج سونے کے نرخوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے، جس کے نتیجے میں قیمتی دھات کی قیمتیں مقامی مارکیٹ میں اچانک نیچے آگئیں۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 8 ہزار 600 روپے کم ہو کر 5 لاکھ 19 ہزار 962 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 7 ہزار 373 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 45 ہزار 783 روپے مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی سونے کے نرخ کم ہوئے ہیں، جہاں فی اونس سونا 86 ڈالر گھٹ کر 4 ہزار 972 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی کے اثرات براہِ راست مقامی بازاروں پر بھی پڑے ہیں، جس کے باعث ملکی مارکیٹ میں قیمتی دھات کی قیمتوں میں اچانک گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے۔

مزیدخبریں