واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ یورپ ہمارے لیے بہت اہم ہے اور ہمارے اس کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں۔ میونخ روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے روبیو نے کہا کہ وہ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کریں گے اور اس ملاقات میں یوکرین کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ یوکرین میں جاری روسی حملوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ یوکرین میں جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے کیونکہ وہاں کے لوگ شدید تکلیف میں ہیں۔ مارکو روبیو نے یہ بھی کہا کہ امریکہ ایک سال سے اس جنگ کے خاتمے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہا ہے۔