پاکستان کا افغانستان میں دہشت گرد گروپوں کی موجودگی پر تشویش کا اظہار

10:40 AM, 13 Feb, 2026

نیویارک: پاکستان نے افغانستان میں سرگرم دہشت گرد گروپوں کی موجودگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ افغانستان میں موجود دہشت گرد گروہ پاکستان میں حملوں میں ملوث ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس ماہ پاکستان میں بی ایل اے (بلوچستان لبریشن آرمی) اور داعش کی طرف سے بزدلانہ حملوں میں 80 معصوم شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔

عاصم افتخار نے مزید کہا کہ افغانستان کی سرزمین ایک بار پھر پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کو اپنی سرزمین ہمسایہ ممالک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دینا چاہیے۔ پاکستان نے سلامتی کونسل میں طالبان پر پابندیوں کی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہو۔

پاکستانی مندوب نے افغان عبوری حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ دہشت گرد گروپوں کی کارروائیوں کو روکے اور انسداد دہشت گردی کے حوالے سے اپنے وعدوں کو پورا کرے۔

مزیدخبریں