کوئٹہ میں بھی بسنت کا تہوار جوش و جذبے سے منایا جائے گا

11:17 AM, 13 Feb, 2026

کوئٹہ: لاہور کے بعد اب صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بھی بسنت کا تہوار روایتی جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔ انتظامیہ اور پولیس نے ہدایات جاری کی ہیں کہ شہری اس تہوار کو محفوظ اور پُرامن طریقے سے منائیں اور ہوائی فائرنگ سے مکمل اجتناب کریں۔ بسنت کی تقریبات 13 سے 15 فروری تک جاری رہیں گی۔

اس سے پہلے لاہور میں دو دہائیوں کے بعد بسنت کی تقریبات دوبارہ شروع ہوئی تھیں، جس کے نتیجے میں شہر بھر میں خوشی کا ماحول تھا۔ لاہوریوں نے بڑی تعداد میں سڑکوں اور چھتوں پر پتنگ بازی کی، اور یہ تہوار شہر میں جوش و خروش کا باعث بنا۔ اب کوئٹہ میں بھی بسنت کی رنگین تقریبات شہریوں کے لیے خوشی کا باعث بنیں گی۔

مزیدخبریں