کراچی : گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 10 ہزار 700 روپے کا نمایاں اضافہ ہوا تھا، لیکن آج سونے کے نرخوں میں 2 ہزار روپے کی کمی آئی ہے۔
اس کمی کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 52 ہزار 262 روپے ہو گئی ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1 ہزار 715 روپے کی کمی آئی ہے اور اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 87 ہزار 741 روپے ہے۔
عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں 20 ڈالر کی کمی آئی ہے، جس کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 299 ڈالر کی سطح پر آ گیا ہے۔
چاندی کی قیمت میں بھی 220 روپے کی کمی ہوئی ہے اور اب فی تولہ چاندی 6 ہزار 464 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔