سلطان گولڈن نے دو عالمی ریکارڈز توڑ کرحیران کر دیا

04:43 PM, 13 Dec, 2025

کوئٹہ :پاکستان کے اسٹنٹ مین سلطان محمد گولڈن نے آج ایک ایسا شاندار کارنامہ انجام دیا جس نے نہ صرف ملکی بلکہ عالمی سطح پر سب کو حیران کر دیا۔

سلطان گولڈن نے ریورس ریمپ جمپ میں 121.72 فٹ کا فاصلہ طے کیا، جس سے پرانا عالمی ریکارڈ 89 فٹ 3.25 انچ پیچھے رہ گیا۔

مزید برآں، انہوں نے تیز ترین ریورس ڈرائیو کا ریکارڈ بھی توڑ دیا اور مقررہ فاصلے کو صرف 57 سیکنڈز میں مکمل کیا۔ یاد رہے کہ سابقہ ریکارڈ 1 منٹ 15 سیکنڈز کا تھا اور یہ ریکارڈ 2022 میں ایک امریکی اسٹنٹ مین نے قائم کیا تھا۔

یہ تاریخی لمحات دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے سلطان گولڈن کو زبردست داد دی۔ کارنامہ سرانجام دینے کے بعد سلطان گولڈن نے گورنر اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سے بھی ملاقات کی اور مبارک باد حاصل کی۔

سلطان گولڈن کی یہ کامیابی پاکستان کے اسٹنٹ اور ایکشن کھیلوں کے میدان میں ایک نیا معیار قائم کرتی ہے۔

مزیدخبریں