کراچی میں 35ویں نیشنل گیمز کی رنگارنگ اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیف آف ڈیفنس سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر مہمان خصوصی کے طور پر شامل ہوئے۔ بلاول بھٹو نے انہیں سندھی اجرک اور ٹوپی پہنائی۔
فیلڈ مارشل نے باضابطہ طور پر نیشنل گیمز کے اختتام کا اعلان کیا اور جیتنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ نیشنل گیمز قومی ہم آہنگی اور اتحاد کی علامت ہیں، جبکہ کھلاڑیوں نے اپنی بہترین صلاحیتیں دکھائیں۔ بلاول بھٹو نے سندھ کے عوام کی جانب سے فیلڈ مارشل کی شرکت پر شکریہ ادا کیا۔