کراچی : پاکستان کی مشہور اداکارہ یمنٰی زیدی کو کراچی میں منعقدہ ایوارڈز میں پہنے گئے بولڈ لباس پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
یمنٰی نے ڈیزائنر شہلا چتور کا تیار کردہ تھری پیس لباس زیب تن کیا، جس میں روز گولڈ لمبی اسکرٹ، اینٹیک گولڈ کراپ ٹاپ، اور چمکدار جیکٹ شامل تھی، جس پر کڑھائی اور ٹِلّہ ورک کیا گیا تھا۔
سوشل میڈیا صارفین کے ردعمل میں ملا جلا تاثرات دیکھنے کو ملے۔ کچھ نے لباس کو نامناسب قرار دیا، جبکہ چند مداحوں نے تنقید کرتے ہوئے ان کے ماضی کے بیانات کا حوالہ دیا۔
یمنٰی زیدی اپنی اداکاری کے لیے معروف ہیں اور متعدد ٹی وی ڈراموں کے علاوہ فلم نایاب پر لکس اسٹائل ایوارڈ بھی جیت چکی ہیں۔ وہ جلد ایک رمضان اسپیشل ڈرامے میں بھی نظر آئیں گی۔