کراچی :پاکستانی ٹک ٹاکر جوڑا ربیکا حسین اور حسین ترین نے اپنی شادی میں ملنے والی سلامیوں کی رقم مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی۔
حسین ترین نے یوٹیوب ویڈیو میں اہلیہ ربیکا کے ساتھ لفافے کھولے، جن میں دوستوں اور دیگر مشہور شخصیات کی طرف سے دی گئی رقم دکھائی گئی۔ جوڑے نے بتایا کہ شادی کی مجموعی سلامی 5 لاکھ 18 ہزار روپے رہی۔