چیف آف ڈیفنس سٹاف کا گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں فوجی تیاریوں کا معائنہ 

01:52 PM, 13 Dec, 2025

راولپنڈی: چیف آف ڈیفنس اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے گوجرانوالہ اور سیالکوٹ کے گیریژنز کا دورہ کیا اور فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں اور جنگی صلاحیتوں کے حوالے سے بریفنگ لی۔

فیلڈ مارشل نے فیلڈ ٹریننگ ایکسرسائز اور جدید سمیولیٹر سہولت کا مشاہدہ کیا اور فارمیشن کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ جدید جنگی چیلنجز تکنیکی مہارت، چابک دستی اور بروقت فیصلوں کے متقاضی ہیں۔

مزیدخبریں