آواران، بلوچستان: بی ایل اے کے دہشتگردوں نے جمعہ کے روز نماز کے دوران شہری آبادی پر مارٹر گولے اور راکٹوں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں چار معصوم بچے زخمی ہو گئے۔
سکیورٹی فورسز نے واقعے کی فوری تحقیقات شروع کر دی ہیں اور علاقے میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ مقامی عوام اور حکومتی ذرائع نے حملے کو بی ایل اے کی سفاکیت اور خوف و دہشت پھیلانے کی واضح کوشش قرار دیا ہے۔ بلوچستان کے عوام نے بھی دہشتگردی کے اس مکروہ اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔