پشاور ایف سی ہیڈکوارٹرز خودکش حملے کی تفتیش آخری مراحل میں، مرکزی کردار تک پہنچنے کا امکان

12:38 PM, 13 Dec, 2025

پشاور:پشاور ایف سی ہیڈکوارٹرز پر خودکش حملے کی تحقیقات اپنے آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران حملے کے مرکزی کردار تک پہنچنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کے رکن تھے اور حملے سے چند روز قبل پشاور میں قیام پذیر تھے۔ تفتیشی حکام نے بتایا کہ بمبار شہر کے مختلف راستوں سے اچھی طرح واقف تھے اور انہیں خودکش جیکٹس اور رہائش کی سہولت فراہم کی گئی تھی۔ تحقیقات میں اہم شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاکہ حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا جا سکے۔

مزیدخبریں