امریکہ میں افغان پناہ گزین گرفتاریاں بڑھ گئیں، عدالت میں منتظر افراد بھی متاثر

12:10 PM, 13 Dec, 2025

واشنگٹن :امریکہ میں پناہ کے طلبگار افغانیوں کی گرفتاریوں کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے، خاص طور پر وہ افراد جو عدالتوں میں سماعت کے منتظر تھے۔ دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق، گرفتاریاں صرف چیک اِن مراکز تک محدود نہیں رہیں بلکہ کچھ افراد کو ان کی کمیونٹی سے بھی حراست میں لیا گیا۔

شمالی کیلی فورنیا میں درجنوں کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ انڈیانا میں ایک افغان شہری کو کلاس سے واپسی پر نامعلوم گاڑی نے روک کر حراست میں لے لیا، جبکہ نیویارک میں ایک افغان پناہ گزین کو آئی سی ای کے دفتر میں رپورٹ کرنے پر حراست میں لینے کی اطلاع ملی ہے۔ انسانی حقوق کے گروپس نے اس بڑھتی ہوئی گرفتاری پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے پناہ گزینوں کے حقوق کے تحفظ پر زور دیا ہے۔

مزیدخبریں