لاہور میں بسنت کے موقع پر حفاظتی اقدامات، خصوصی سکواڈز تشکیل

11:45 AM, 13 Dec, 2025

لاہور:لاہور میں بسنت کے دوران حادثات سے بچاؤ اور منظم انتظامات کے لیے ضلعی انتظامیہ نے خصوصی اقدامات اٹھا لیے ہیں۔ اے سیز کی سربراہی میں تشکیل دیے گئے انفورسمنٹ سکواڈ کسی بھی وقت گوداموں اور کائٹس کی چیکنگ کر سکیں گے۔

رجسٹرڈ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشنز کے ارکان بھی سکواڈ کا حصہ ہوں گے تاکہ بسنت کے دوران پرواز اور سامان کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔ حکام نے کہا ہے کہ شیڈول ون کی خلاف ورزی پر فوری رجسٹریشن کینسل کی جائے گی اور قانونی کارروائی کی جائے گی تاکہ بسنت محفوظ اور منظم طریقے سے منائی جا سکے۔

مزیدخبریں