اقوام متحدہ میں افغانستان سے دہشت گردی پر سخت تشویش، طالبان حکومت کو انتباہ

10:38 AM, 13 Dec, 2025

نیویارک :اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں افغانستان کو دہشت گرد گروہوں کی آماجگاہ قرار دیتے ہوئے انسدادِ دہشت گردی میں ناکامی پر افغان طالبان حکومت کو سخت انتباہ جاری کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں خطے کے امن و استحکام کو لاحق خطرات پر عالمی برادری نے شدید تشویش کا اظہار کیا۔

سلامتی کونسل میں پاکستان، چین، امریکا، ایران، ڈنمارک اور پانامہ کے نمائندوں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ افغان سرزمین سے تحریک طالبان پاکستان، القاعدہ، داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں سرگرم ہیں جو پڑوسی ممالک بالخصوص پاکستان کو نشانہ بنا رہی ہیں۔

پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالبان حکومت کی غیر مؤثر پالیسیوں کے باعث افغانستان سے پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں واضح اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ افغانستان میں موجود دہشت گرد عناصر کے خلاف فوری اور مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو خطے کا امن مزید خطرات سے دوچار ہو سکتا ہے۔

مزیدخبریں