پاکستان، ناروے تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق، وزیراعظم کی نارویجن کمپنیوں کو سرمایہ کاری کی دعوت

07:44 PM, 13 Aug, 2026

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے ناروے کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور ناروے کے باہمی تعلقات، علاقائی و عالمی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ناروے کے وزیر خارجہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان اور ناروے کے درمیان تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے نارویجن کمپنیوں کو پاکستان میں تیل اور گیس کی تلاش کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

وزیراعظم نے فلسطین کے معاملے پر ناروے کے مضبوط اور اصولی مؤقف کو سراہتے ہوئے امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کی مسلسل حمایت پر ناروے کا شکریہ ادا کیا۔

ناروے کے وزیر خارجہ نے پرتپاک استقبال پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور ناروے میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مثبت کردار کو سراہا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے ناروے کے وزیراعظم کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دی۔

مزیدخبریں