اسلام آباد:سپارکو نے پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کے سرکاری نام کا اعلان کرتے ہوئے اسے ’’جناح-1‘‘ کا نام دے دیا۔ سپارکو کے مطابق نام کا انتخاب ملک گیر مقابلے کے ذریعے موصول ہونے والی تجاویز میں سے کیا گیا۔
سپارکو کو پاکستان کی پہلی قمری گاڑی کا نام تجویز کرنے کے لیے ملک بھر سے 4 ہزار سے زائد تجاویز موصول ہوئیں، جن میں سے ’’جناح-1‘‘ کو حتمی طور پر منتخب کیا گیا۔