دفاعی شعبے میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کا اشتراک نمایاں اہمیت کا حامل

01:51 PM, 13 Aug, 2026

اسلام آباد:پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے درمیان دفاعی معاہدہ تینوں ممالک کی دفاعی، مالی اور تکنیکی صلاحیتوں کو یکجا کرکے عالمی دفاعی منڈی میں نئی قوت بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

امریکی جریدے نیشنل انٹرسٹ کے مطابق پاکستان کی دفاعی مہارت، سعودی عرب کے مالی وسائل اور ترکی کی جدید دفاعی ٹیکنالوجی کا امتزاج ایک مضبوط مشترکہ دفاعی صنعتی مرکز کی بنیاد بن سکتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بکتر بند گاڑیوں، طیاروں، بحری جہازوں، ہتھیاروں اور دفاعی لاجسٹکس و مینٹیننس کے شعبوں میں نمایاں صلاحیت رکھتا ہے۔ پاکستان زمینی، بحری اور فضائی دفاعی نظام کی مختلف اقسام عالمی منڈی میں برآمد کرنے کی صلاحیت رکھنے والی ابھرتی ہوئی دفاعی طاقت ہے۔

مزیدخبریں