مچل سٹارک نے ٹیسٹ کرکٹ میں نیا سنگ میل عبور کرلیا

03:20 PM, 13 Aug, 2026

سڈنی : آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل سٹارک نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور بڑا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ بنگلادیش کے خلاف ڈارون میں جاری پہلے ٹیسٹ کے دوران انہوں نے سری لنکا کے سابق سپنر رنگانا ہیراتھ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

سٹارک نے شادمان اسلام کی اہم وکٹ حاصل کرکے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 434ویں وکٹ مکمل کی، جبکہ رنگانا ہیراتھ نے 433 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کی تھیں۔ یوں سٹارک ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بائیں ہاتھ کے بولر بن گئے ہیں۔

مچل سٹارک نے اپنی شاندار باؤلنگ کے ذریعے آسٹریلیا کے لیے کئی اہم مواقع پر میچ کا پانسہ پلٹا ہے اور اب ان کا شمار ٹیسٹ کرکٹ کے کامیاب ترین بائیں ہاتھ کے بولرز میں سرفہرست کھلاڑی کے طور پر ہونے لگا ہے۔

پاکستان کے عظیم فاسٹ بولر وسیم اکرم 414 وکٹوں کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

سٹارک کے لیے یہ ریکارڈ ان کے طویل اور کامیاب ٹیسٹ کیریئر میں ایک اور قابلِ ذکر اضافہ ہے۔

مزیدخبریں