پنجاب میں 15 اگست تک بارشوں کا امکان، بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

12:34 PM, 13 Aug, 2026

لاہور: پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 15 اگست تک وقفے وقفے سے بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد اور وزیرآباد میں بارش کا امکان ہے، جبکہ پوٹھوہار ریجن میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔

بارشوں کے باعث لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے، نکاسی آب کے انتظامات یقینی بنانے اور ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات مکمل رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں