پیٹرول میں 94 پیسے کمی، ڈیزل مزید مہنگا

09:33 AM, 13 Aug, 2026


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔ نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن وزارتِ توانائی کے پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 94 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 325 روپے 92 پیسے سے کم ہوکر 324 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل 54 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد ڈیزل کی قیمت 382 روپے 25 پیسے سے بڑھ کر 382 روپے 79 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

وزارتِ توانائی کے مطابق قیمتوں میں یہ تبدیلی اوگرا کی جانب سے وفاقی حکومت کے مقرر کردہ طریقہ کار کے تحت کی گئی ہے، جبکہ نئی قیمتیں 13 اگست 2026 سے نافذالعمل ہیں۔

مزیدخبریں