وزیراعظم نے موڈیز کی جانب سے پاکستان کی مالی درجہ بندی میں بہتری کو خوش آئند قرار دیا

09:16 PM, 13 Aug, 2025

اسلام آباد: عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی جانب سے پاکستان کی مالی درجہ بندی میں بہتری پر وزیراعظم شہباز شریف نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے معاشی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ موڈیز کی طرف سے پاکستان کی ریٹنگ کو Caa2 سے بڑھا کر Caa1 کر دینا ایک خوش آئند اور حوصلہ افزا پیش رفت ہے، جو ملک کی معاشی پالیسیوں کی درست سمت کی غمازی کرتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا:"یہ درجہ بندی ظاہر کرتی ہے کہ ہماری معاشی حکمت عملی عالمی سطح پر قابلِ اعتماد سمجھی جا رہی ہے۔ ہم ملکی معیشت کو مزید مستحکم بنانے کے لیے کوشاں رہیں گے۔"

بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، موڈیز نے یہ بہتری پاکستان کی "بہتر ہوتی ہوئی بیرونی مالی حیثیت" کو مدنظر رکھتے ہوئے کی ہے۔ ایجنسی نے پاکستان کے لیے "مستحکم آؤٹ لک" (Stable Outlook) بھی برقرار رکھا ہے، جو کہ آئندہ مہینوں میں معاشی بہتری کے تسلسل کی نشاندہی کرتا ہے۔

مزیدخبریں