دائوسا:بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع داؤسا میں یاتریوں کی پک اپ وین کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے میں 7 بچوں اور 3 خواتین سمیت 11 افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ 9 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیاگیا۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق تمام یاتری اترپردیش کے رہائشی تھے، جو سالاسر بالاجی مندر سے واپس جا رہے تھے۔ حادثہ بدھ کی صبح 4 بجے پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں۔