ای سی سی اجلاس میں اسٹیل ملز کی زمین پر صنعتی علاقے کی منظوری

07:53 PM, 13 Aug, 2025

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے کراچی اسٹیل ملز کی 3200 ایکڑ رقبے پر ایک انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں ملک کے اہم اقتصادی اقدامات کی منظوری بھی دی گئی، جن میں پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کو دو ارب 82 کروڑ روپے کی اضافی تکنیکی گرانٹ شامل ہے۔ یہ گرانٹ نئے انگریزی نیوز چینل کی تشکیل، ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لیے استعمال کی جائے گی۔

اس کے علاوہ، موسمیاتی تبدیلی سے متعلق منصوبوں کے لیے بھی تکنیکی گرانٹ دی گئی ہے تاکہ موسمیاتی مسائل سے نمٹنے کے لیے جاری کوششوں کو فروغ دیا جا سکے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اجلاس کے دوران کہا کہ کراچی اسٹیل ملز کی زمین پر انڈسٹریل اسٹیٹ بنانے سے صنعتی شعبہ کو فروغ ملے گا اور ملک میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، جو معیشت کی ترقی میں معاون ثابت ہوں گے۔

مزیدخبریں