بھارتی فوج کی خواتین افسران کی ٹی وی کوئز شو میں شرکت، مودی سرکار کو شدید تنقید کا سامنا

06:29 PM, 13 Aug, 2025

نئی دہلی: بھارتی فوج کی تین خواتین افسران کی امیتابھ بچن کے شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں وردی میں شرکت پر حکومت مودی کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
کرنل صوفیہ قریشی، ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ اور کمانڈر پرنا دیوستھلی کی شرکت کو کئی حلقوں نے فوجی ضابطوں کے خلاف اور ساکھ کے لیے نقصان دہ قرار دیا۔
نقادوں کا کہنا ہے کہ مودی حکومت فوج کو سیاسی استعمال کر رہی ہے اور یہ اقدام خواتین افسران کی نمائشی ترقی پسندی ہے۔
یہ بھی سوال اٹھایا گیا کہ فوجی افسران وردی میں تفریحی پروگرام میں کیوں شریک ہو رہے ہیں، خاص طور پر پاکستان کے خلاف دعوے بازی کے تناظر میں۔

مزیدخبریں