قومی اسمبلی نے پیٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت قانون منظور کر لیا

06:02 PM, 13 Aug, 2025

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے پیٹرولیم ایکٹ میں ترمیمی بل 2025 متفقہ طور پر منظور کیا ہے، جس کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اور بغیر لائسنس کاروبار کرنے پر 10 لاکھ سے 50 لاکھ روپے تک جرمانہ اور سخت کارروائی کا نفاذ کیا جائے گا۔

بل کے تحت پہلی بار خلاف ورزی پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا، جبکہ بار بار خلاف ورزی کرنے والوں پر 50 لاکھ روپے تک جرمانہ اور متعلقہ جگہ کو سیل کر کے مشینری اور سامان ضبط کیا جائے گا۔ غیر قانونی پیٹرولیم کاروبار کرنے والے مراکز کو ایک کروڑ روپے تک جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا اور ان کے لائسنس منسوخ کیے جائیں گے۔

لائسنس کی تجدید نہ کرانے والوں کے خلاف بھی سخت اقدامات کیے جائیں گے اور ضبط شدہ آلات کی نیلامی کسٹم ایکٹ کے تحت کی جائے گی۔

یہ قانون ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی نقل و حمل اور ذخیرہ اندوزی کے خاتمے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

مزیدخبریں