موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ Caa2 سے بڑھا کر Caa1 کر دی

04:17 PM, 13 Aug, 2025

اسلام آباد: عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے بدھ کے روز پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں ایک درجہ بہتری کرتے ہوئے اسے Caa2 سے بڑھا کر Caa1 کر دیا ہے، جبکہ معیشت کے لیے "مستحکم آؤٹ لک" بھی جاری کی گئی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق، موڈیز نے پاکستان کی بہتر ہوتی بیرونی مالی پوزیشن کو اس بہتری کی بنیادی وجہ قرار دیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی معاشی اصلاحات اور مالی نظم و ضبط کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 28 اگست 2024 کو بھی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ کو Caa3 سے بڑھا کر Caa2 کیا تھا، جبکہ فروری 2024 میں عام انتخابات کے بعد سیاسی غیر یقینی صورتحال کے باعث ریٹنگ کو برقرار رکھا گیا تھا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے جولائی میں ایک آن لائن اجلاس کے دوران موڈیز پر زور دیا تھا کہ وہ پاکستان کی معاشی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ریٹنگ میں بہتری لائے۔ آج اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی ادارے پاکستان کی پالیسیوں اور اصلاحات کو سراہ رہے ہیں، اور موڈیز کی جانب سے ریٹنگ میں اضافہ اسی اعتماد کی علامت ہے۔

مزیدخبریں