کوڈیک مالی مشکلات کا شکار، کمپنی کے مستقبل پر سوالات

03:38 PM, 13 Aug, 2025

نیویارک: مشہور کمپنی کوڈیک نے اپنی تازہ ترین مالی رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ اسے 500 ملین ڈالر کے قرض کی ادائیگی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کمپنی نے اعتراف کیا ہے کہ اس کے پاس قرض کی ادائیگی کے لیے کوئی مضبوط مالی معاونت یا دستیاب نقدی موجود نہیں ہے، جس کے باعث کمپنی کے مستقبل پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق، کوڈیک نے اپنے مالی بحران کو کم کرنے کے لیے ریٹائرمنٹ پینشن پلان کی ادائیگی روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ امریکی مارکیٹ میں اس کے کاروبار کی مضبوطی ہے اور ٹیرف کا اس پر زیادہ اثر نہیں پڑے گا کیونکہ کئی مصنوعات امریکہ میں تیار کی جاتی ہیں۔

کوڈیک کے سی ای او جِم کانٹینیزا نے کہا کہ کمپنی طویل المدتی منصوبوں پر کام جاری رکھے ہوئے ہے، تاہم کاروباری ماحول میں غیر یقینی صورتحال موجود ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ قرضوں کے مسائل کا کوئی پائیدار حل نکل آئے گا۔

کمپنی کے شیئرز میں حال ہی میں 25 فیصد سے زائد کی کمی واقع ہوئی ہے، جس سے سرمایہ کاروں میں تشویش پائی جاتی ہے۔

مزیدخبریں