مناسب شرائط پیش کرے تو امریکہ سے براہ راست مذاکرات کے لیے تیار ہے ، ایران

03:28 PM, 13 Aug, 2025

تہران : ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا ہے کہ اگر امریکا مناسب شرائط پیش کرے تو ایران براہ راست مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران ہمیشہ بات چیت کو ترجیح دیتا ہے مگر اپنی خودمختاری اور قومی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

عارف نے امریکا کے مطالبے کو کہ ایران یورینیم افزودگی مکمل طور پر بند کرے، غیر حقیقی اور مذاق قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران اپنے پرامن نیوکلیئر پروگرام سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر امریکا حقیقت پسندی دکھائے اور ایران کے جائز مطالبات کو تسلیم کرے تو مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہیں۔

مزیدخبریں