کراچی میں جشن آزادی کے موقع پر ایک خاص آذادی ٹرین کا آغاز

11:10 AM, 13 Aug, 2025

کراچی : کراچی میں جشن آزادی کے موقع پر ایک خاص آذادی ٹرین کا آغاز کیا گیا، جس کا افتتاح صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کینٹ اسٹیشن پر کیا۔ انہوں نے فیتہ کاٹ کر اس ٹرین کی رونمائی کی اور اس موقع پر جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا۔

شرجیل میمن نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ خصوصی ٹرین جشن آزادی کے سلسلے میں عوام کو مفت سفر کی سہولت فراہم کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ قدم معرکہ حق کی کامیابی کو بھی یاد دلانے کے لیے اٹھایا گیا ہے، جب پاکستانی افواج نے بھارت کو میدان جنگ میں شکست دی تھی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ ہمیں اپنے اختلافات بھلا کر ایک جٹ ہو کر ملک کے مسائل کا حل نکالنا ہے۔ سندھ حکومت ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور ہر شعبے میں بہتری کے لیے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوام کو صرف سیاسی نعرے نہیں بلکہ عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

یہ آذادی ٹرین عوام کے لیے خوشی کا باعث بنے گی اور انہیں جشن آزادی کا بھرپور لطف اٹھانے کا موقع فراہم کرے گی۔

مزیدخبریں