کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھارت کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت نے پاکستان یا پاکستانیوں پر میلی نگاہ ڈالی، تو پاکستان کے پاس اتنی طاقت ہے کہ "آتش بازی ہی کافی ہو گی"۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستان نے بھارت کے 6 طیارے گرائے ہیں اور اسے عالمی سطح پر رسوا کیا ہے۔ کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ ہم نے نریندر مودی کو یہ واضح پیغام دے دیا ہے کہ پاکستان اپنے دفاع میں کتنی طاقت رکھتا ہے اور اگر بھارت نے کچھ کیا تو وہ اس کا بھرپور جواب دے گا۔
ایم کیو ایم کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے بھی بھارت کو خبردار کیا اور کہا کہ "آج پاکستان کی آتش بازی نے بھارت کو یہ بتا دیا کہ یہ آتش بازی کبھی بھی آتش فشانی میں بدل سکتی ہے۔" ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا سخت جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔