پنجاب میں حکومتی کارکردگی کو عوامی سطح پر مثبت ردعمل حاصل

07:55 PM, 13 Apr, 2026

لاہور: پنجاب حکومت کے ترجمان کے مطابق حالیہ عوامی جائزے میں صوبے کے 69 فیصد شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  شریف  کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے صوبے کی موجودہ سمت کو درست قرار دیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سروے میں 32 فیصد افراد نے وزیراعلیٰ کی کارکردگی کو “بہترین” جبکہ 31 فیصد نے “اچھی” قرار دیا۔

اعداد و شمار کے مطابق 56 فیصد رائے دہندگان نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے آغاز سے وزیراعلیٰ کی مقبولیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

منصوبہ جاتی اقدامات کے حوالے سے 33 فیصد نے “ستھرا پنجاب” مہم کو سراہا، 30 فیصد نے خواتین کی فلاح و تحفظ سے متعلق اقدامات جبکہ 29 فیصد نے پبلک ٹرانسپورٹ میں بہتری کو مثبت قرار دیا۔

سروے میں شامل 55 فیصد افراد نے یہ بھی کہا کہ وہ آئندہ انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دینے کے حامی ہیں۔
 
 
 
 
 
 
 

مزیدخبریں