کراچی: پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کے پہلے دن سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 1600 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 95 ہزار 362 روپے پر آگیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1 ہزار 371 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 24 ہزار 693 روپے مقرر کی گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 16 ڈالر کم ہو کر 4,730 ڈالر پر آگیا ہے۔