اسلام آباد : وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان سفارتی برف پگھلنے لگی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا ایک نیا اور فیصلہ کن دور جلد شروع ہونے والا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے موجودہ صورتحال پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔
خواجہ آصف نے مذاکرات کی اندرونی تفصیلات پر تبصرہ کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک کے رابطوں سے صرف مثبت اشارے مل رہے ہیں جو ایک بڑی کامیابی ہے۔وزیر دفاع کے مطابق مذاکرات میں شامل دونوں فریق اب تک کی پیش رفت پر مطمئن نظر آتے ہیں۔
وزیر دفاع نے واضح کیا کہ پاکستان خطے میں کسی بھی قسم کے تصادم کے خلاف ہے اور سفارت کاری کے اس عمل کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے نئے دور سے نہ صرف خطے میں کشیدگی کم ہوگی بلکہ عالمی سطح پر اس کے مثبت معاشی اثرات مرتب ہوں گے۔
تہران اور واشنگٹن میں 'بڑی پیش رفت' متوقع: امریکہ ایران مذاکرات کا نیا دور جلد شروع ہوگا، خواجہ آصف
05:12 PM, 13 Apr, 2026