اسلام آباد : جاپانی وزیراعظم نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے ایران اور امریکہ کے درمیان کامیاب مذاکرات کی میزبانی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ جاپانی قیادت نے پاکستان کے مصالحتی کردار کو سراہتے ہوئے اسے عالمی معیشت اور توانائی کے تحفظ کے لیے اہم قرار دیا۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ جنگ بندی میں توسیع اور مذاکرات کا تسلسل ہی عالمی امن کی ضمانت ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مقصد خطے کو جنگ سے بچا کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔