شہباز شریف بدھ کو ریاض پہنچیں گے: مشرقِ وسطیٰ میں امن اور سرمایہ کاری پر اہم مذاکرات طے

01:16 PM, 13 Apr, 2026

ریاض/اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں۔ اس اہم دورے کے دوران دونوں رہنما ایران امریکہ مذاکرات اور خطے میں جنگ بندی کے عمل پر تفصیلی مشاورت کریں گے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاک سعودی دفاعی روابط اور اقتصادی تعاون کے نئے منصوبوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔ ایک ماہ کے اندر وزیراعظم کا یہ دوسرا دورہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تزویراتی اعتماد اور مشترکہ وژن کا مظہر ہے۔ ماہرین کے مطابق اس دورے سے پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے عمل میں مزید تیزی آنے کی قوی امید   ہے۔

مزیدخبریں