پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 'بلیک منڈے'، انڈیکس 5300 پوائنٹس ڈوب گیا

10:55 AM, 13 Apr, 2026

کراچی :ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتے ہوئے تزویراتی تناؤ اور آبنائے ہرمز کی ممکنہ ناکہ بندی کی دھمکی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) پر قیامت ڈھا دی۔ ہفتے کے پہلے ہی روز کاروباری آغاز پر مارکیٹ میں فروخت کا شدید دباؤ دیکھا گیا، جس کے باعث انڈیکس تاش کے پتوں کی طرح بکھر گیا۔
آج پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔    تاریخی مندی: کے ایس ای 100 انڈیکس میں 5 ہزار 353 پوائنٹس کی غیر معمولی کمی واقع ہوئی۔ شدید گراوٹ کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 61 ہزار 837 کی سطح پر آگیا۔ مارکیٹ کھلتے ہی فروخت کا وہ طوفان آیا کہ چند ہی گھنٹوں میں سرمایہ کاروں کی خطیر رقم ڈوب گئی اور کئی بڑے شیئرز کی قیمتیں کم ترین سطح (Lower Lock) کو چھو گئیں۔
پاکستان کے ساتھ ساتھ ایشیا کی دیگر بڑی منڈیوں میں بھی کہرام مچ گیا ہے۔ جاپان کا نیکئی (Nikkei)، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ (Hang Seng) اور سنگاپور کی مارکیٹس بھی سرخ نشان (مندی) میں ٹریڈ کر رہی ہیں۔ عالمی سرمایہ کار خلیج فارس میں توانائی کے بحران اور ممکنہ جنگی صورتحال سے خوفزدہ ہو کر محفوظ سرمایہ کاری کی طرف منتقل ہو رہے ہیں۔

مزیدخبریں