حالیہ دنوں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے ضلع پنجگور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے حضرت شاہو قلندر کے مزار کی تعمیر نو بحالی، ویمن سکل ڈویلپمنٹ سنٹر کے قیام کے بعد باقاعدہ افتتاح کیا اور ہیڈ کوارٹر پنجگور رائفلز میں کھلی کچہری میں شرکت کی، جس نے نہ صرف حکومتی ترجیحات کو واضح کیا بلکہ ترقی، عوامی فلاح و بہبود، بنیادی سہولیات کی فراہمی، خواتین کی خودمختاری اور بلوچستان کے تاریخی و ثقافتی ورثے کے تحفظ جیسے اہم اور دیرپا اثرات کے حامل پہلو¶ں کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔ یہ دورہ ایک جامع اور مثبت ویژن کی عملی تصویر تھا، جس میں عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی عمل کو نئی رفتار دینے کا واضح عزم نظر آیا۔ پنجگور جیسے اہم اور حساس علاقے میں اس سطح کا دورہ مقامی آبادی کے لیے حوصلے اور اعتماد کا ذریعہ بنا اور اس احساس کو مزید مضبوط کیا کہ ترقی کا سفر اب زیادہ مربوط اور مو¿ثر انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔ پنجگور کے علاقے غریب آباد میں واقع حضرت شاہو قلندر کا دربار، جو ایک عظیم بزرگ اور اللہ کے برگزیدہ ولی تھے، طویل عرصے تک خستہ حالی کا شکار ہو کر کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا تھا۔ حکومت بلوچستان نے اس اہم روحانی، تاریخی اور ثقافتی ورثے کی بحالی کے لیے 18 ملین روپے کے خصوصی فنڈز کی منظوری دی، جبکہ منصوبے کی ذمہ داری ایف سی بلوچستان (سا¶تھ) کو سونپی گئی۔ اس منصوبے پر صرف پانچ ماہ کی قلیل مدت میں تزئین و آرائش کا کام کامیابی سے مکمل کر لیا گیا، جو ایک قابل تحسین کارکردگی ہے۔ ایف سی بلوچستان (سا¶تھ) نے اس منصوبے کی تکمیل میں اعلیٰ معیار کو یقینی بنانے کے لیے ملک بھر کے ماہرین آثار قدیمہ جن میں والڈ سٹی لاہور اتھارٹی، سندھ ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن، سکول آف آرکیٹیکچر اینڈ ڈیزائن یو ای ٹی لاہور اور نقوش جاوداں فا¶نڈیشن شامل ہیں سے تکنیکی رہنمائی حاصل کی، جس کے باعث اس تاریخی مقام کی بحالی نہایت پیشہ ورانہ انداز میں ممکن ہوئی۔ ایف سی بلوچستان (سا¶تھ) کی اس شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مزید موجود تاریخی ورثوں، بشمول خدابادان فورٹ اور پنوں فورٹ، کی تزئین و آرائش کی ذمہ داری بھی ایف سی بلوچستان (سا¶تھ) کو سونپ دی، جو اس ادارے پر کیے گئے اعتماد کا واضح اظہار ہے۔ دورے کا ایک اور نہایت اہم اور خوش آئند پہلو وویمن سکل ڈویلپمنٹ سنٹر (WSDC) کا افتتاح تھا، جو ایف سی بلوچستان (سا¶تھ) کی فلاحی تنظیم پرواز فا¶نڈیشن کے زیر اہتمام خدابادان میں قائم کیا گیا ہے۔ یہ سنٹر خواتین کو بااختیار بنانے کی جانب ایک عملی قدم ہے، جہاں انہیں مختلف ہنر سکھا کر معاشی طور پر خودمختار بنایا جا رہا ہے۔ اس سنٹر میں آئی ٹی، سلائی کڑھائی، آرٹ ورک، بنیادی طبی تربیت اور مذہبی تعلیم جیسے کورسز کا اجرا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ یہاں خواتین کو ہمہ جہت ترقی کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ پہلے مرحلے میں 300 طالبات کے لیے کلاسز کا باقاعدہ آغاز اور دوسرے مرحلے میں 280 طالبات کی رجسٹریشن اس منصوبے کی کامیابی کا واضح ثبوت ہے۔ یہ سنٹر خواتین کے لیے ایک ایسا پلیٹ فارم بن چکا ہے جہاں وہ نہ صرف ہنر سیکھ رہی ہیں بلکہ اپنے اندر اعتماد اور خودمختاری کا شعور بھی پیدا کر رہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے فیکلٹی کے لیے مالی معاونت، انتظامی امور کے لیے ماہانہ فنڈز اور آئی ٹی لیب کی استعداد کو 20 سے بڑھا کر 100 کرنے کا اعلان اس منصوبے کی پائیداری کو یقینی بناتا ہے۔ ایف سی بلوچستان (سا¶تھ) اور اس کی فلاحی تنظیم پرواز فا¶نڈیشن کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ یہ ادارہ نہ صرف سکیورٹی کے میدان میں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہا ہے بلکہ عوامی فلاح و بہبود، تعلیم، صحت اور خواتین کی ترقی جیسے شعبوں میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔ مزید وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ہیڈ کوارٹر پنجگور رائفلز میں منعقدہ کھلی کچہری میں شرکت کی، جہاں انہوں نے براہ راست عوامی مسائل سنے۔ یہ اقدام عوام اور حکومت کے درمیان مضبوط رابطے کی ایک بہترین مثال ہے۔ اس موقع پر کیے گئے اعلانات، جیسے زیتون کے تیل کے پلانٹ کا قیام، گرین اور پنک بسوں کی فراہمی اور دیگر ترقیاتی اقدامات، اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ حکومت مختلف شعبوں میں یکساں توجہ دے رہی ہے۔ خصوصی طور پر گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج خدابادان ،جسے دہشت گردوں کی جانب سے نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں اس تعلیمی ادارے کو نقصان پہنچا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے اس کالج کی مرمت کے لیے 10 ملین روپے کے فنڈز کی فراہمی ایک مثبت اور حوصلہ افزا اقدام ہے، جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ حکومت تعلیم کے شعبے کو اولین ترجیح دے رہی ہے اور نوجوانوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔ اسی طرح بارڈر کراسنگ سے متعلق سہولیات کی بہتری، ایف آئی اے امیگریشن ڈیسک کے قیام اور دیگر انتظامی اقدامات عوامی سہولت کے لیے نہایت اہم ہیں۔ یونیورسٹی آف مکران پنجگور کیمپس کے مسائل کے حل کی یقین دہانی بھی نوجوان نسل کے لیے ایک امید افزا پیغام ہے، جو ان کے تعلیمی سفر کو مزید مضبوط بنائے گا۔ مجموعی طور پر دیکھا جائے تو وزیر اعلیٰ بلوچستان کا یہ دورہ ایک جامع اور مثبت ویژن کی عکاسی کرتا ہے، جس میں ترقی، عوامی خدمت، خواتین کی خودمختاری اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کو یکجا کیا گیا ہے۔ یہ دورہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ حکومت اور ریاستی ادارے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور انداز میں کام کر رہے ہیں۔ پنجگور میں ہونے والی یہ سرگرمیاں نہ صرف مقامی سطح پر مثبت اثرات مرتب کریں گی بلکہ پورے بلوچستان کے لیے ایک مثال بھی قائم کریں گی۔ ایسے اقدامات عوام میں اعتماد پیدا کرتے ہیں اور انہیں اس یقین سے ہمکنار کرتے ہیں کہ ان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے سنجیدہ کوششیں جاری ہیں۔ یہ کہنا بجا ہو گا کہ پنجگور کا یہ دورہ ایک کامیاب، بامقصد اور نتیجہ خیز سرگرمی ثابت ہوا، جس نے ترقی کے سفر کو مزید تقویت دی اور عوامی امیدوں کو ایک نئی جلابخشی۔ اسی جذبے اور تسلسل کے ساتھ یہ اقدامات جاری رہیں گے جو بلوچستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کی ایک روشن مثال بن کر ابھریں گے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کا پنجگور کا دورہ
09:08 AM, 13 Apr, 2026