پبلک پلیس پر فن کا اظہار، دہلی میٹرو میں ڈانس ویڈیو وائرل

09:17 PM, 13 Apr, 2025

دہلی: سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو تیزی سے پھیل رہی ہے، جس میں ایک شہری دہلی میٹرو ٹرین میں رقص کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ شخص پیٹ شرٹ پہن کر بالی ووڈ کے مشہور گانے "تم سے ملنے کی تمنا ہے" پر رقص کر رہا ہے، جو فلم "ساجن" کا گانا ہے۔

ٹرین میں موجود خواتین مسافر اس پرفارمنس سے محظوظ ہو کر اپنی موبائل فونز میں اس ویڈیو کو ریکارڈ کرنے لگیں۔ ویڈیو شہری کے دوست نے بنائی، جو سوشل میڈیا پر فوراً شیئر کر دی گئی۔

ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔ کچھ لوگ اس شہری کی تعریف کر رہے ہیں، جبکہ کچھ نے اس کے حمایت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ یہ ویڈیو اب مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کی جا رہی ہے اور تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔

یہ ویڈیو ایک نیا رجحان دکھاتی ہے جہاں عوامی جگہوں پر رقص کرنا اور ویڈیوز بنانا معمول بن چکا ہے، خاص طور پر بھارت میں۔

 
 
 
 
 
 
 

مزیدخبریں