فیصل آباد میں اندھی فائرنگ، 4 افراد ہلاک، 2 زخمی

09:00 PM, 13 Apr, 2025

فیصل آباد:فیصل آباد کے علاقے ستیانہ میں مخالفین نے پرانی دشمنی کے باعث گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب مخالفین نے بلا کسی انتباہ کے گاڑی پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے 4 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں اور مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

 
 
 

مزیدخبریں