پی ایس ایل 10 : سنسنی خیز آغاز ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا لاہور قلندرز کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

08:01 PM, 13 Apr, 2025

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ کے دسویں سیزن کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

یاد رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے پہلے میچ میں پشاور زلمی کو 80 رنز سے شکست دی تھی، جبکہ لاہور قلندرز کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزیدخبریں