پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 12 روپے تک کمی کا امکان

12:45 PM, 13 Apr, 2025

اسلام آباد: عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا ہونے کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق 16 اپریل سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔

امکان ہے کہ پیٹرول کی نئی قیمت 254.63 روپے سے کم ہو کر تقریباً 242 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی اتنی ہی کمی کی توقع کی جا رہی ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ عوام کو مہنگائی سے کچھ ریلیف دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔

تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق حتمی فیصلہ اور اعداد و شمار ابھی طے نہیں کیے گئے، اور وزارتِ خزانہ جلد نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان کرے گی۔ عوام کو امید ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں حکومت کی جانب سے یہ ممکنہ کمی کسی حد تک ریلیف کا باعث بنے گی۔

مزیدخبریں