کراچی میں آج غزہ یکجہتی مارچ کا انعقاد

11:57 AM, 13 Apr, 2025

کراچی: جماعت اسلامی کے تحت آج شام 4 بجے کراچی میں غزہ یکجہتی مارچ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد اسرائیل کی دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کرنا اور فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔ مارچ شاہراہ فیصل سے شروع ہوگا، جہاں کراچی کے مختلف علاقوں سے لوگ قافلوں کی صورت میں پہنچیں گے۔

اس مارچ سے پہلے، بلوچ کالونی پل سے لے کر شاہراہ فیصل تک ایک ریلی نکالی جائے گی، جس کی قیادت جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر خان کریں گے۔ غزہ یکجہتی مارچ میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان بھی خطاب کریں گے۔

ٹریفک پولیس نے شہریوں کو آگاہ کیا ہے کہ وہ متبادل راستوں کا استعمال کریں تاکہ مارچ کی وجہ سے ٹریفک میں رکاوٹ نہ ہو۔ ایئرپورٹ جانے والے افراد کو کورنگی روڈ یا سندھی مسلم سے اللہ والی چوک کی طرف جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسی طرح، دیگر راستوں کے لیے بھی متبادل راستے تجویز کیے گئے ہیں۔

غزہ یکجہتی مارچ کے دوران شاہراہ فیصل پر خواتین اور مردوں کے لیے علیحدہ راستے مختص کیے گئے ہیں۔ جماعت اسلامی کراچی نے شہریوں سے اس اہم مارچ میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔

مزیدخبریں