شمالی چین میں طوفانی ہوائیں، پروازیں منسوخ، ٹرین سروس معطل

11:07 AM, 13 Apr, 2025

بیجنگ : شمالی چین میں طوفانی ہواؤں نے تباہی مچا دی ہے، جس کے باعث بیجنگ سمیت کئی علاقوں میں معمولات زندگی متاثر ہو گئے ہیں۔ میڈیاریپورٹس کے مطابق، بیجنگ میں اس صدی کی سب سے تیز ہوائیں چلیں، جن کی رفتار 150 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی۔

سرکاری حکام کے مطابق، اتنی تیز ہواؤں کی وجہ سے 50 کلو سے کم وزن والے افراد کو بھی اڑنے کا خطرہ تھا۔ اس صورتحال کی وجہ سے بیجنگ کے دو بڑے ہوائی اڈوں سے 838 پروازیں منسوخ کر دی گئیں، اور ٹرین سروس بھی معطل کر دی گئی ہیں ۔

طوفانی ہواؤں کے باعث 300 درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، اور شہر کے سکول، پارک، سیاحتی اور تاریخی مقامات بند کر دیے گئے ہیں۔ حکومت نے لاکھوں شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

مزیدخبریں